سیکورٹی کے مختلف تصورات اور ہائبریڈ جنگ :۱
سیکورٹی سے مراد نقصان یا خطرے سے پاک ہونے کی حالت ہے، سیکیورٹی
تب حاصل ہوتی ہے جب ریاست خطرت سے نپٹنے کی اہلیت حاصل کر لے۔۔آسان الفاظ میں
سیکیورٹی ایک ذہنی حالت ہے۔۔ جو بقا کو لاحق خطرات سے نپٹنے کی اہلیت کی موجودگی
میں حاصل ہوتی ہے۔
ٹریڈیشنل
یا روائیتی سیکورٹی سے مراد بیرونی فوجی
خطرات، جیسے دشمن کے حملے ،معاشی اور
نظریاتی حملوں اور جاسوسی سے ریاست کی جسمانی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔
روایتی سیکورٹی نقطہ نظر ایسے خطرات کو روکنے یا شکست دینے کے لیے فوجی طاقت اور ڈیٹرنس
کے استعمال پر زور دیتا ہے۔
اس
کے برعکس، غیر روایتی سیکیورٹی کا نظریہ قومی اور عالمی سلامتی کے لیے غیر فوجی
خطرات، جیسے موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، سائبر خطرات، وبائی امراض اور
اقتصادی عدم استحکام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ غیر روایتی سلامتی کے خطرات اکثر بین
الاقوامی ہوتے ہیں اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہوتی
ہے۔ یہ نقطہ نظر مختلف سیکورٹی خطرات کے باہم مربوط ہونے کو تسلیم کرتا ہے اور ان
سے نمٹنے کے لیے ریاستوں، بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ریاستی اداکاروں کے درمیان
تعاون کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔
سائینس
اور کمیونیکیشن ٹیکنولوجی کی ترقی نے ریاسٹ کے لئے کئی چیلنجز پیدا کیئے ہیں ۔۔۔
جنگ کا طریقے اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔۔ ان نئے چیلنجز میں سے ایک چیلنج ہائبرڈ
وار یا جنگ ہے۔۔
ہائبرڈ جنگ کے قومی سیکورٹی کے لیے اہم مضمرات ہیں، کیونکہ یہ
قومی سلامتی کے روایتی تصورات کو چیلنج کرتا ہے ۔۔۔ اس جنگ میں استعمال ہونے والی مختلف ٹیکٹیکس سے نمٹنے
کے لیے ایک کثیر جہتی اپروچ کی ضرورت ہے۔
ہائبرڈ
جنگ کو مختلف مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن علاقائی توسیع،
حکومت کی تبدیلی، اور سیاسی نتائج متاثر کرناشامل ہے۔ اس جنگ میں روایتی فوجی حکمت
عملی اور غیر فوجی حکمت عملی، جیسے سائبر حملے، پراپرگینڈا، انفو آپس، اقتصادی
دباؤ، اور خفیہ یا بے قاعدہ جنگ کی مختلف قسمین شامل ہو سکتی ہیں۔
ہائبرڈ
جنگ روایتی سلامتی کے نظریات کے
لیے ایک اہم چیلنج ہے، جو بنیادی طور پر علاقائی سالمیت کے لیے فوجی خطرات پر
مرکوز ہیں۔ ہائبرڈ جنگ کے لیے ایک جامع اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں فوجی اور غیر
فوجی دونوں خطرات سے نمٹنا شامل ہے، جیسے سائبر ڈیفنس کو مضبوط کرنا، انٹیلی جنس
اکٹھا کرنے کا نظام بہتر بنانا اور پروپیگنڈے
اور غلط معلومات کی مہموں کا مقابلہ کرنا، اور اقتصادی دباؤ کے لیے لچک پیدا کرنا۔
ہائبرڈ
جنگ کی وجہ سے درپیش سیکورٹی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک
مربوط، کثیر جہتی حکمت عملی اختیار کی
جائے جس میں نہ صرف فوج، بلکہ مختلف سرکاری ایجنسیاں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی
تنظیمیں بھی شامل ہوں۔ غلط معلومات پھیلانے والی مہمات کا مقابلہ کرنے اور ہائبرڈ
جنگ میں استعمال ہونے والے پروپیگنڈے کے خلاف عوامی شعور پیدا کرنے کے لیے موثر کمیونی
کیشن سٹریٹیجی تیار کرنا بھی کامیاب ہونے کے لئے بہت ضروری ہے۔
Comments
Post a Comment