بحیرہ ہند میں پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی نئی حکمت عملی

پیپلز لبریشن آرمی نیوی حالیہ برسوں میں بحر ہند کے علاقے میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ چینی نیوی نے سٹرنگ آف پرلز حکمت عملی میں بھی وقت کی ضروریات اور دفاعی قابلیت میں اضافے کے بعد اہم تبدیلیان کی ہیں سٹرنگ آف پرلزکی حکمت عملی انڈین اوشین ریجن میں بندرگاہوں اور دیگر سہولیات کے نیٹ ورک کی تعمیر پر مبنی تھی۔ یہ سہولیات چینی بحریہ کو خطے میں پاور پروجیکٹ کرنے اور چینی معاشی مفادات کی حفاظت کرنے میں مدد فراہم کرتی تھی۔۔ چینی بحریہ کی نئی بحری حکمت عملی بلیو واٹر آپریشنز کے تصور پر مبنی ہے۔ نیلے پانی کے آپریشن وہ ہوتے ہیں جو ملک کے ساحلوں سے دور کھلے سمندر میں کیے جاتے ہیں۔ اس حکمت عملی کے لیے وسیع تر صلاحیتوں کے ساتھ زیادہ قابل اور مضبوط بحریہ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔چینی بحریہ اپنی اس حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے نئے بحری جہازوں، ٹیکنولوجی ،ہوائی جہازوں اور ہتھیاروں کے نظام میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ چین کی نئی بحری حکمت عملی مشترکہ آپریشنز کے تصور پر مبنی...