اسرائیلی کارگو جہاز پر آبنائے ہرمز میں حملہ۔۔۔کیا کوئی امریکہ ایران کشیدگی میں اضافہ چاہتا ہے؟؟؟

۔اسرائیلی رجسٹرڈ کارگو بحری جہاز ایم وی ہیلیوس رے پر جمعے کے روز خلیج اومان میں حملہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کارگو جہاز پر حملے کی وجہ سے جہاز میں جہاز کی دونوں اطراف سوراخ ہو گیا۔۔۔ اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ آیا یہ میزائیل حملہ تھا یا سمندری سرنگ اس کے ساتھ چپکائی گئی تھی جو پھٹی حملے میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا ۔۔۔ یہ جہاز سعودی بندرگاہ دمام سے روانہ ہوا تھا اس جہاز کی ملکیت تل ابیب میں واقع رے شپنگ کمپنی کی ہے ، جس کا سربراہ ، رامی انگر کے موساد کے سربراہ یوسی کوہن سے قریبی تعلقات ہیں اسی طرح کے پراسرار دھاکے دو ہزار انیس میں آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکرز اور دو دیگر جہازوں پر بھی ہوئے تھےجس کے بعد امریکی فوج نے ان واقعات کا الزام ایران پر لگایا تھا امریکی فوج نے ایک فوٹیج بھی جاری کی تھی جس سے تاثر ملتا تھا کہ یہ کام ایران نے کیا ہے۔۔۔ ایران کی حکومت نے ان حملوں میں کسی بھی کردار سے انکار کیا تھا اسرئیلی جہاز پر حملہ امریکہ کی جانب سے شام میں ایران سے منسلک ملیشیاؤں کے خلا...