Posts

Showing posts from December, 2020

بھارتی جنگی تیاریان اور زمینی حقائق

Image
پاکستان اقوام متحدہ کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں دستاویزی شواہد کے ساتھ ڈوزئیر دے چکا ہے کہ کس طرح بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرانے، اس کی منصوبہ بندی، دہشت گرد کارروائیوں کو تیزکرنے، ان کی مالی و مادی مدد، ریاستی سرپرستی اور معاونت کررہا ہے۔ ادھر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مادر وطن کے دفاع کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ بھارت کا جنگی جنون اور خطے میں بالا دستی کے عزائم کوئی نئی بات نہیں جس کی ابتدا 1947 میں اس کے قیام کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت نے اپنے پڑوسی ممالک چین اور پاکستان سے نہ صرف 6 جنگیں لڑیں بلکہ حیدر آباد دکن اورگوا پر فوج کشی کرکے ان پر قبضہ کرلیا۔ پچھلے کچھ سالون سے عالمی سیاست میں تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے اور دنیا بھر میں نئے اتحاد بن رہے ہیں جس کی وجہ عالمی سٹیج پر چین اور روس کا امریکہ کو چیلج ہے۔۔۔ پچھلی چند دھائیوں سے پاکستان چین کے مذید قریب اور امریکہ...

نیا عالمی نظام

Image
  جنگ عظیم دوم کے بعد ابھرنے والے عالمی نظام میں سوشلسٹ بمقابلہ کیپیٹلسٹ اقوام ایک دوسرے سے مقابلے میں تھیں۔۔ ایک طرف روس سوشلسٹ بلاک کو لیڈ کر رہا تھا تو دوسری طرف امریکہ کیپیلسٹ بلاک کو لیڈ کر رہا تھا۔۔ روس کے زوال کے بعد یہ کولڈ وار اختتام کو پہنچی اور امریکہ واحد سپر پاور کی حیثیت سے سامنے آیا۔۔ عراق جنگ میں اُس نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل ریچ کا مظاہرہ کیا۔۔ امریکہ سے بومبرز اُڑے  ، عراق پر بمباری کی اور بغیر زمیں چھوٗے دنیا کا چکر مکمل کر کے واپس اپنی بیسسیز پر آن اُترے۔۔ اس زمانے میں امریکی حکومتوں نے پیکس امریکانہ کے قیام کی بھر پور کوشش کی۔۔ امریکی تھینک ٹینک پراجیکٹ فار نیو امریکن سینچری  نے انیس سو اتھانوے میں پیکس امریکانہ کے لئےکسی نئے پرل ہاربر کی ضرورت کا اظہار کیا تاکہ امریکہ اپنی طاقت کے استعمال اور اظہار کے لئے جواز مل سکے۔۔ اسی زمانے میں امریکہ نیوکان تھینک ٹینک سے منسلک اور مشہور امریکی پولیٹیکل کومینٹیٹر رابرٹ کیگن نے اپنی شہر اقاق کتاب   Of Paradise and Power: America and Europe in the New World Order میں لکھا کہ اگر ایک شخص کو جن...