اسلاموفوبیا کیا ہے؟

15 مارچ 2019 کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے وقت النور مسجد اور لَن وڈ اسلامک سینٹر پر ایک 28 سالہ اسٹریلوی شدت پسند برینٹن ہریسن ٹیرنٹ نے فائرنگ کر کے 51 افراد کو شہید جبکہ 40 سے زائید افراد کو زخمی کر دیا۔۔۔ یہ سفید فام شدت پسند اس حملے کو اپنی ہیلمٹ پر لگے کیمرے کے ذریعے فیس بُک پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔۔ جس پر بلیک ویب پر اس جیسے دہشتگرد واہ واہ کرتے رہے۔۔۔ نیوزی لینڈ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا دہشتگردی کا واقعہ تھا۔۔ نیوزی لینڈ کئی معاملات میں سفید فام مغرب سے مختلف ہے۔۔۔ یہ جزیرہ امن اور رواداری کا جزیرہ ہے یہی وجہ سے کہ۔ واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیا اور وزیر اعظم سمیت تمام نیوزی لینڈرز نے مسلمانوں کے اس غم میں اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔۔۔ سفید فام دہشتگرد واقعے کے کچھ ہی منٹ بعد گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ اُس پر مقدمہ چلا ...