Posts

Showing posts from April, 2024

ایران اسرئیل تنائو۔۔آگے کیا ہو گا؟؟؟

Image
ایران پر کل ہونے والے اسرئیلی حملے کی نوعیت اور میڈیا پر آنے والی رپورٹس بہت سے سوالات اُٹھا رہی ہیں۔۔ کیا اسرائیل نے اپنا ڈیٹرنس کھو دیا ہے؟ اسرائیل جو پچھلی ایک دھائی سے ایران سے جنگ چاہتا تھا اور امریکی شمولیت کا خواہاں تھا، کیوں وقت آنے پر کمزوری دیکھا گیا؟ عالمی طاقتیں خصوصاً روس اور چین کیا سوچ رہے ہیں؟؟؟انہی سوالات پر سوچ رہا تھا ،تو ایک خبر نظر سے گزری جس کے مطابق آج اسرائیلی جہازوں نے عراق میں ایرانی اتحادی گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔۔۔ پھر خبر آئی کہ خان یونس اور رفعا کہ علاقوں پر بھی اسرائیلی جہازوں پر بمباری کی ہے۔۔۔  اسی سوچ میں خیال آیا کہ اپنے اساتذہ سے تجزیہ لوں ۔۔ میں نے فوراً سر القمہ خواجہ اور سر شارح قاضی کو میسج کیا۔سر شارح کا جواب جلد آیا اور مجھےاکثر سوالات کا جواب مل گیا۔۔۔ سر شارح قاضی ایک کامیاب وکیل ہیں ، جبکہ انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔۔ ابھی حال ہی میں امریکہ میں سٹمسنز سینٹر میں فیلو شپ کے بعد واپس آئے ہیں۔۔۔ اُن سے میں نے کانفلیکٹ اینڈ کوپریشن ان ساوتھ ایشیاء پڑھا ہے ۔۔ اور میں اس بات کا معترف ہوں کہ اُن کا طریقہ تع...