Posts

Showing posts from March, 2023

بریٹن ووڈ معاہدہ اور ڈالر کی طاقت :حصہ اول

Image
بریٹن ووڈ معاہدہ 1944 میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر کیاگیا جو دراصل  ایک نیے مالیاتی نظام سے متعلق تھا۔ اس معاہدےکا مقصد جنگ عظیم کی تباہ کاریون کے بعد کی دنیا کی تعمیر نو اور معاشی استحکام لانا تھا۔ اس معاہدے نے بڑی عالمی کرنسیوں کے درمیان ایک مقررہ شرح تبادلہ کا نظام قائم کیا، جس میں امریکی ڈالر دنیا کی ریزرو کرنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس نظام کے تحت، ممالک اپنی کرنسیوں کو امریکی ڈالر کے ساتھ نتھی کرنے پر راضی ہوئے بریٹن ووڈ سسٹم کے تحت امریکی ڈالر کی بالادستی قائم ہوئی جو کئی وجوہات کی وجہ سے تھی۔ اول، امریکہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت تھی (جو کہ اب بھی ہے)، جس کا عالمی تجارت اور مالیات میں غالب کردار تھا۔ دوم، امریکہ کے پاس سونے کے سب سے بڑے ذخائر تھے، جس نے امریکی ڈالر کی سونے میں تبدیلی پر اعتماد فراہم کیا۔ سوم، امریکی حکومت نے زر مبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری طور پر غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت کے ذریعے ڈالر کی مقررہ قیمت کو برقرار رکھنے کا عہد کیا تھا۔ بریٹن ووڈ کا نظام 1970 کی دہائی کے اوائل تک موجود تھا، جب امریکہ نے بلند افراط زر اور بڑھتے ہوئے ت...

ایران آزربائیجان کشیدگی

Image
  ایران آذربائیجان تعلقات  تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہیں۔۔ ایران ان اولین ممالک میں سے تھا جس نے 1992 میں آذرئیجان کی آزادی کے بعد اسے تسلیم کیا۔۔۔ ایران اور آزربئیجان دو ونوں ہی مسلم اور ہم مسلک ممالک ہیں لیکن  نسلی اعتبار سے مختلف ہیں۔۔ ایرانی پرشین نسل سے جبکہ آزری  ترکش نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ ایران کا شمال مغرب میں آزری نسل کی اکثریت ہے اور  دو شمالی صوبوں،ایرانی مشرقی اور مغربی آزربائیجان کے علاوہ اردابیل  اور زنجان میں بھی آزری ری تعداد میں آباد  ہیں۔ آزربائیجان کی آزادی کے بعد ایران کو اپنے آزری علاقون میں  نسلی جزبات کی برہوتی کا شدید خوف ہے۔۔ جس کی وجہ سے ایران آزربائیجان میں  انقلاب ایران کے  فروغ کی کوشش کرتا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ  ایران نے آزربائیجان کے دشمن آرمینیا کی ہمیشہ ہمایت کی ہے۔۔ جنوری 2023 میں تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حالیہ دہشت گردانہ حملے،کے بعد جس میں سفارت خانے کا عملہ بھی  ہلاک ہوا، دونوں ممالک کو جنگ کے قریب پہنچا دیا ہے۔۔ اس کشیدگی کا پورے  خطے کے ممالک  پر اثرات ہونگے۔۔۔ ...